ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: سماوی آفات کے دوران مکمل پیشگی تیاری کے ساتھ کاموں کو انجام دینےاسپیکر یوٹی قادر کی اعلیٰ افسران کو ہدایت

منگلورو: سماوی آفات کے دوران مکمل پیشگی تیاری کے ساتھ کاموں کو انجام دینےاسپیکر یوٹی قادر کی اعلیٰ افسران کو ہدایت

Tue, 30 May 2023 21:25:02    S.O. News Service

منگلورو:31؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) ودھان سبھا کے اسپیکر یوٹی قادر نے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی ہے کہ موسم باراں کے دوران وقوع پذیر ہونے والے سماوی آفات کا سامنا کرنے کےلئےافسران پیشگی تیاریاں کریں۔

پریس کانفرنس میں بات کرتےہوئے یوٹی قادر نے بتایا کہ افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ضروری موقعوں پر عوام کو تعاون دینے کےلئے کنڑول روم کی شروعات کریں۔ سماوی آفات سے نمٹنے کے لئے دکشن کنڑا ضلع کو 3.5کروڑروپئے منظور کئے جاچکے ہیں۔ متاثرین کو فوری راحت کے طورپر فی کس 10ہزارروپئے اور اس کے بعد نقصانات کی مکمل رپورٹ ہفتہ کے اندر ہی سونپیں اور بقیہ معاوضہ بھی اداکرنے افسران کو کہاگیا ہے۔ کالجی کیندر، فوری کارروائی کےلئے خصوصی دستہ اور قومی شاہراہ کے کاموں کو جلد ختم کرنے کہا گیا  ہے۔ اس کے علاوہ  ضلع میں کہیں بھی پینے کے پانی کی قلت کے مسائل پیدا نہ ہوں اس کے لئے اقدامات کریں ، اسکولوں کی شروعات کے متعلق پوری تیاری کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

بجلی سے ہونےو الے حادثات کےلئے میسکام کے جے ای ، زونل فوریسٹ افسر کو اختیار دیاجائے گا۔بجلی  سے ہونے والے اکثر حادثات کے لئے میسکام کی غفلت،نظر اندازی اور فوریسٹ محکمہ کی ان دیکھی ہی اہم وجہ ہے اور اس کےلئے انہی کو ذمہ دارگردانےجانےکی جانکاری دی ۔

تحفظاتی دیوار کے لئے امداد منظور:سمندری کٹاؤ کو روکنے کےلئے اے ڈی بی منصوبہ جات کے تحت کئے گئے تعمیری کاموں کی نگرانی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں اضافی امداد چاہئے ۔ وٹمپاڑی علاقے میں تحفظاتی دیوار اور سڑک تعمیر کے لئے امداد منظور کی جاچکی ہے۔ یہاں پر ماہرین سے صلاح و مشورہ کرنے کے بعد پکی سڑک تعمیر کی جائے گی ۔ سمندری کٹاؤ کو روکنے کےلئے فوری ، مستقل تعمیری کام اور نگرانی  جیسے تین زمرے تشکیل دئیے گئے ہیں اسی کے تحت کاموں کو انجام دینےکی یوٹی قادر نے جانکاری دی ۔

دستور کے مطابق حکومت اور اقتدار کام کرتےہیں تو امن ، ہم آہنگی ، مساوات کو سماج میں دیکھنا ممکن ہوگا۔ اس سلسلے میں برسر اقتدار اور حزب مخالف دونوں کو ساتھ ساتھ کام کرنا ہوگا۔ فرقہ وارنہ ہم آہنگی ، بھائی چارگی کو عام کرنے میں مذہبی لیڈران، تنظیموں کا اہم کردار ادا کرنے کی یوٹی قادر نے اپیل کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی ہریش کمار ، اشوک کمار رائی موجود تھے۔


Share: